پنجاب حکومت کا گجرات میں مہنگا ترین سرکاری اسکول بنانے کا فیصلہ

داخلہ ایک لاکھ 45 ہزار روپے اور ماہانہ فیس 35 ہزارروپے ہوگی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے اپنے آبائی ضلع گجرات میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے ضلع گجرات میں سرکاری اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جناح پبلک اسکول پرویز الہیٰ کیمپس کی تعمیر ایک ارب روپےسے زائد کی لاگت سے ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق مہنگے سرکاری اسکول کی داخلہ فیس ایک لاکھ 45 ہزارروپے ہوگی، جب کہ پہلی سےساتویں جماعت تک طلبا کی ماہانہ فیس35 ہزارروپے ہوگی۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ او لیول کی ماہانہ فیس 45 ہزار روپے ماہانہ اور اے لیول کی 58 ہزار روپے ہوگی، جب کہ انٹرمیڈیٹ کی ماہانہ فیس 52 ہزار روپے ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق اسکول کی تعمیر کا پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈپٹی کمشنر گجرات کو مقرر کیا گیا ہے۔

Khalil ur Rehman Aug 19, 2022 11:06pm
غریبوں کے بچوں کا صرف یہی قصور کہ وہ نسل در نسل غریب ھیں۔ وہ ایسے اسکول میں داخلہ نہیں لے سکتے۔ ان پیسوں سے عام سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر کریں۔ امراء کے لیئے تو اس طرح کے پرائیویٹ اسکول بہت ہیں۔
Khalil ur Rehman Aug 19, 2022 11:07pm
یہ غریبوں کا مذاق ھے۔
رءوف احمد Aug 20, 2022 01:17pm
اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول کی سہولیات کے ساتھ ایک سکول غرباء کے لیے بھی بنائیں۔
زوبیہ Aug 21, 2022 03:29pm
پیسہ ہاتھ لگا ہے اجاڑا تو پھیرےگا
Tabool ads will show in this div