پاکستان کے مشہور سیلبریٹی جوڑوں نے ملک کا یوم آزادی کیسے منایا ؟
** 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کی مشہور جوڑیوں نے بھی اس اہم دن کو بھرپور انداز میں منایا اور اپنی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔**
عائزہ خان اور دانش تیمور
پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والا جوڑا عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور نے یوم آزادی کے موقع پر سبز اور سفید رنگ کے ملبوسات میں تصاویر لی اور انہیں انسٹا گرام پر پوسٹ کیا۔
سارہ خان اور فلک شبیر
پاکستانی شوبز کا مشہور کپل سارہ خان اور فلک شبیر آج کل ناروے میں موجود ہیں۔ لیکن ملک سے باہر ہونے کے باوجود بھی اس جوڑی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے فینز کے لئے تصاویر لیں اور آزادی کی مبارک باد دی
ملالہ یوسفزئی اور اسیر ملک
دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی یوم آزادی کے موقع پر اپنے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی۔ ساتھ ہی لکھا کہ آج اور ہر دن ہمیں ذات، مذہب یا نسل سے بالاتر ہوکر اپنے ملک کے ہر فرد کی عزت و وقار کے لئے کھڑے ہونا چاہیے، ملک کے بانی نے بھی ہمیں یہی پیغام دیا ہے۔
مانی اور حرا مانی
مانی اور ان کی اہلیہ حرا نے انوکھے انداز سے اپنے فینز کو یوم آزادی کے موقع پر یاد کیا۔ مانی نے حرا کی لندن کے Wembley Arena ایک اسٹوڈیو میں ویڈیو بنائی جہاں دنیا کے مشہور و معروف گلوکاروں نے اپنی آوازوں کو ریکارڈ کروا کر یادگار گانے گائے ۔ حرا مانی نے اس موقع پر پاکستانی ملی نغمہ وطن کی مٹی گواہ رہنا بھی گنگنایا۔