بھارت نے پی آئی اے فلائٹ کا روٹ بند کر دیا

اسلام آباد سے ملائشيا جانے والے مسافر ایئرپورٹ پر پریشان

بھارت نے پی آئی اے فلائٹ کا روٹ بند کر دیا جس کی وجہ سے اسلام آباد سے ملائشيا جانے والے مسافر ایئرپورٹ پر رل گئے۔

اسلام آباد سے ملائشيا جانے والی پی آئی اے کی پرواز تاخير کا شکار ہوگئی ہے، فلائٹ نے رات 2 بجے روانہ ہونا تھا، تاہم اب تک روانہ نہ ہوسکی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ وقت ختم ہونے پر بھارت نے پی آئی اے فلائٹ کا روٹ بند کر دیا، جس کی وجہ سے مسافر شدید پریشانی کی حالت میں ایئرپورٹ پر ہی موجود ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ دوبارہ فلائٹ کيلئے بھارتی حکام کو اجازت نامے کی درخواست دے دی ہے، اجازت نامہ ملتے ہی فلائٹ روانہ کر دی جائے گی، فلائٹ کی 12 بجے روانگی متوقع ہے۔

M Ghafoor Gill Aug 17, 2022 07:19am
Great leader of Pakistan Imran Khan Imran Khan Imran Khan
M Ghafoor Gill Aug 17, 2022 07:20am
For best Pakistan
Tabool ads will show in this div