باجوں اورسیٹیوں پر پابندی کی درخواست مسترد

14اگست آزادی کا دن گزرگیاہے اوراب اس درخواست کا جواز نہیں

لاہورہائیکورٹ نےعوامی مقامات پر باجوں اور سیٹیوں کے استعمال پر پابندی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں آزادی کے دن عوامی جگہوں اجتماعات پر باجے ہارن اور سیٹی کے استعمال پر پابندی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد وحید نے میاں منیب طارق کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ باجا، ہارن اور سیٹی کا استعمال انسانی زندگیوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ان کےبےجا استعمال سےعوام متعدد موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت باجا، سیٹی اور ہارن کے مفاد عامہ کی جگہوں اور اجتماعات پر استعمال پر پابندی عائد کرے۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 14اگست آزادی کا دن گزرگیاہے اوراب اس درخواست کا جواز نہیں رہتا ہے۔

LAHORE HIGHCOURT

Tabool ads will show in this div