سینما گھروں میں ٹائیگر کی واپسی

بالی وڈ فلم ایک تھا ٹائیگر کے دس سال مکمل ہونے پر سلمان خان کا بڑا اعلان

** سلمان خان اور کترینہ کیف کی ‘ایک تھا ٹائیگر’ سیریز کا ایک اور سیکوئل 2023 میں عیدالفطر کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا**

سلمان خان نے ایک تھا ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ فلم اگلے برس 23 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی بالی وڈ فلم ایک تھا ٹائیگر کو بیک وقت ہندی ، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کیا جا رہا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں شامل مرکزی اسٹارز سلمان خان اور کترینہ کیف نے ایک تھا ٹائیگر کے دس سال مکمل ہونے کی ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ٹائیگر 3 کی ریلیز ڈیٹ سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ایک تھا ٹائیگر میں سلمان خان بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ جب کہ کترینہ کیف پاکستانی ایجنٹ کا کردار نبھاتی ہیں، 2012 میں دونوں کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار دکھایا گیا ہے جب کہ دوسرے حصے میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی اصلیت معلوم ہونے کے باوجود شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

Bollywood

Salman Khan

Katrina Kaif

Ek Tha Tiger

TIGER 3

Tabool ads will show in this div