ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے 98 پیسے پر بند ہوا

امریکی ڈالر کی قدرآج 12 ویں روزبھی زوال کا شکار ہوئی اورروپیہ تگڑا ہوگیا۔

پیر کو ہفتے کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے40 پیسے کی کمی ہوئی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے 9 پیسے پر آگیا۔ دن 11 بجے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی آئی اور ڈالر 211.25 روپے کی سطح پر آگیا۔دن کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 213 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر12روز میں 26 روپے گرگئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 210 روپے کی سطح پر آگیا۔

جمعہ کو انٹربینک میں دن کے اختتام پر ڈالر 215.59 روپے پر آگیا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر دن کے اختتام پر مزید گرکر 212.50 روپے کی سطح پرپہنچ گیا تھا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا قوی امکان ہے۔

فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی ہےاور مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے گئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا تھا۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے سماء ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکی حکام سے رابطے کے بعد امید ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط جلد جاری ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی،ڈالر کی اصل ویلیو 180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق اسٹیٹ بینک اور دیگر حکومتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث انٹر بینک میں بڑے پیمانے پر سٹہ بازی کی وجہ سے ڈالر اس قدر بلندی پر پہنچ گیا تھا تاہم حکومتی ادارے اب متحرک ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی۔

dollar

FOREX Rates

Tabool ads will show in this div