وی سی قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی پر قاتلانہ حملہ

ڈاکٹر محمد علی حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے

اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

یہ واقعہ قائداعظم یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری میں جشن آزادی کی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد پیش آیا جہاں ایک شخص نے وائس چانسلر پر پستول تان کر تین فائر کر دئے۔

وائس چانسلر کے قریب بیٹھے پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق علی نے ملزم کا ہاتھ پکڑ لیا۔ خوش قسمتی سے وائس چانسلر سمیت وہاں پر موجود سب لوگ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کنٹریکٹ ملازم ہے جس نے مستقل نہ کرنے پر فائرنگ کی۔

ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ وہ سات آٹھ سال سے بہت کم تنخواہ پر ملازمت کر رہا ہے مگر اسے مستقل ملازمت نہیں دی جا رہی۔

islamabad police

Quaid-i-Azam University

Tabool ads will show in this div