خیبرپختونخوا میں تمام اسکول 15 اگست سے کھولنے کا اعلان

اسکول کھولنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بنیاد پر کیا،حکام

محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبر پختوںخوا نے صوبے بھر میں 15 اگست سے تمام نجی اور سرکاری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختوںخوا نے تمام سرکاری و نجی سکول 15 اگست سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ موصول ہونے پر کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کی وجہ سے گرمائی علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھ دیا گیا تھا جسے اب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 11 اگست کو محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلاعت میں ہیٹ ویو کی وجہ سے 31 اگست تک توسیع کی تھی۔

khyber pakhtunkhwa

Summer holidays

Schools opened

Tabool ads will show in this div