پاکستان کے یوم آزادی پر برج الخلیفہ سبز رنگ سے جگمگا اٹھا

لوگوں کی بڑی تعداد نے دلکش نظارہ دیکھا

پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر دبئی کے بلند ترین ٹاور برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کے موقع پر سیکڑوں پاکستانی موجود تھے جنہوں نے آزادی کا جشن بھی منایا۔

دنیا کے بلند ترین ٹاور کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی، لوگوں کی بڑی تعداد نے اس دلکش منظر کا نظارہ کیا۔

dubai

14th august

Pakistan Independence Day

75th independence day

burj-ul-khalifa

Tabool ads will show in this div