کراچی: یوم آزادی پر وائلڈ لائف نے پنجروں میں قید پرندوں کو آزادی دلادی

لیاقت آباد اور نیو کراچی میں پرندوں کی دکانوں پر کارروائیاں

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سندھ وائلڈ لائف نے پنجروں میں قید درجنوں پرندوں کو بھی آزادی دلوادی۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے لیاقت آباد اور نیو کراچی میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پرندے قبضے میں لے لئے، پہلی کارروائی کے دوران لیاقت آباد 10 نمبر پرندہ مارکیٹ سے دس عدد تیتر قبضے میں لیے گئے۔

تحویل میں لیے گئے تیتروں میں ایک کالا اور 9 سفید تیتر شامل ہیں، دوسری کارروائی نیو کراچی میں ایک دکان پر کی گئی جس کے دوران 97 جنگلی کبوتر تحویل میں لیے گئے۔

پکڑے گئے تمام پرندے ملیر کے سرسبز علاقے میں آزاد کردیے گئے، سندھ وائلڈ لائف کے انسپکٹر اعجاز نوندانی کے مطابق ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ 2020ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

independence day

14 august

Pakistan Independence Day

75th independence day

Tabool ads will show in this div