موبائل پیانو پر قومی ترانے کی نئی دھن
قوم آج آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہی ہے
پاکستانی قوم آج آزادی کی 75 ویں سالگرہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، بچے بڑے سب ہی مختلف انداز میں وطن سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹیکنالوجی پارک ڈاکٹر اسد عارفین نے موبائل پیانو پر قومی ترانے کی نئی دھن بنا ڈالی۔
سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر کچھ خاص کرنے کی کوشش کی ہے امید ہے پاکستانی اسے پسند کریں گے۔
ڈاکٹر اسد عارفین کا کہنا تھا کہ میرے پاس پیانو یا وائلن نہیں ہے اس لیے پروفیشنل موبائل ایپ پر پیانو پر دھن بنانے کی کوشش کی ہے۔