مقبوضہ کشمیر میں بھی سخت پابندیوں کے باوجود پاکستان کا جشن آزادی منایا گیا

سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے

مقبوضہ کشمیر میں بھی سخت پابندیوں کے باوجود پاکستان کا 75 واں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی اور ڈرونز کیمروں سے سخت نگرانی کے باوجود کشمیریوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور جموں کے کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے۔

سرینگر میں کشمیریوں نے بھارتی فورسز کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کے یوم آزادی پر اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے پٹاخے پھوڑے اور سبز اور سفید رنگ کے غبارے ہوا میں چھوڑے، کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے۔

بھارت نے 15 اگست کو اپنے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ علاقے کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے، نوجوانوں نے بارہمولہ اور بڈگام کے علاقوں میں بھارتی پرچم نذرآتش کردیے جو بھارتی حکام نے انہیں زبردستی دیے تھے۔ کشمیری کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

Indian occupied kashmir

Occupied Kashmir

Pakistan Independence Day

75th independence day

Tabool ads will show in this div