ہم نے 75 سال میں پایا کم اور کھویا زیادہ ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 75 ویں یوم آزادی پر ہمیں بحیثیت قوم خود احتسابی کی ضرورت ہے۔
سماء سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم نے ملک کو کیا دیا؟ کہا کہ پچہتر سال میں کوئی ایسے خاص کارنامنے انجام نہیں دیے جن پر جشن منایا جائے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ 75 سال بعد خود احتسابی کی ضرورت ہے کہ ہم نے 75 سال میں پایا کم اور کھویا زیادہ ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 75 سال میں ایسے کوئی کارنامے نہیں جن پرجشن منایا جائے آج ہمیں ذاتی مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی۔
اس سے قبل آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 14 اگست کے موقع پر ٹھوس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مضبوط معاشی قوت بننے کیلئے ہم نے مشترکا جدوجہد کرنی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط قوت بنانا ہے۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیں کشکول توڑنے کیلئے ہم سب ایک ہوجائیں۔