پاک فوج کا قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراج عقیدت

آرمی کے چاق و چوبند دستے کی حفیظ جالندھری کے مزار پر سلامی

مسلح افواج نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کی جانب سے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے لاہور میں اُن کے مزار پر سلامی پیش کی۔

حفیظ جالندھری کے مزار پر پاک فوج کی جانب سے سلامی اُس وقت پیش کی گئی جب قومی ترانے کو نئی جدتوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات کی مشترکہ کاوش کے نتیجے میں قومی ترانے کی پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات پر عکس بندی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ 13 اگست 1954 کو ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا جس کے بول حفیظ جالندھری نے لکھے اور دُھن احمد غلام علی چاگلہ نے تیار کی تھی۔

NATIONAL ANTHEM

14 august

hafeez jalandhri

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div