اوورسیز پاکستانی گراؤنڈ میں قومی پرچم لہراتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے، بابر اعظم

ہم یہی کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں، قومی کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ خوشی ہوتی ہے جب اوورسیز پاکستانی گراؤنڈ میں آکر قومی پرچم لہراتے ہیں۔

نیدرزلینڈ کے شہر ڈین ہاگ میں پاکستانی سفارت خانے میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم کا کہنا تھا کہ میں پاکستان ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں، ہم سب لوگ پاکستان کے سفیر ہیں۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے جب اوورسیز پاکستانی گراؤنڈ میں آکر قومی پرچم لہراتے ہیں، جب شائقین حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو دلی مسرت ہوتی ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہی کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، اور نیدر لینڈز کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

کرکٹ

pakistan cricket team

Babar Azam

Tabool ads will show in this div