وزیراعظم شہباز شریف کی شہید میجر طلحہ کے گھر آمد

شہید کے بلند درجات کیلئے دعائیں

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اتوار 14 اگست کو بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہٰ کے گھر پہنچے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں شامل میجر طلحہٰ کے گھر پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا، اس موقع پر وزیراعظم نے لواحقین کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے شہید کے اہلخانہ کی خیریت بھی دریافت کی۔

Tabool ads will show in this div