جشن آزادی کے حوالے سے شوبز ستاروں کے احساسات

شوبز ستاروں کے قوم کو مختلف معاملات پر آگاہی کے لیے خصوصی پیغام

پوری قوم کی طرح شوبز شخصیات بھی وطن عزیز کا 75واں جشن آزادی بھر پور انداز میں منارہی ہے۔

شوبز ستارے بھی سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور وڈیوز شیئر کر کے مادرِ وطن سے محبت اظہار کررہے ہیں۔

‘پاکستان سے زیادہ خوبصورت جگہ دنیا میں کوئی نہیں’

گلوکار علی ظفر نے امریکا میں جشن آزادی مناسبت سے وہاں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے منعقدہ تقریب کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ پاکستان سے زیادہ خوبصورت جگہ دنیا میں کوئی نہیں۔

‘ہم آزاد تھے اور آزاد رہیں گے’

اداکارہ مایا علی نے بابائے قوم کا ایک فرمان شیئر کیا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔

اس کے ساتھ ہی مایا علی نے لکھا ہے کہ آئیے اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ ہم اپنے ملک اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔ آیئے اپنے پاس موجود ہر چیز کا شکر ادا کریں اور آزادی کے عظیم معجزے کا جشن منائیں۔ ہم آزاد تھے اور آزاد رہیں گے۔

جشن آزادی مبارک

اداکار احمد علی اکبر نے جشن آزادی کے موقع پر ہونے والی آتشبازی کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

‘آیئے آزادی کا جشن انسانی حقوق کو فروغ دیتے ہوئے منائیں’

معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر بابئے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی میں کی گئی تقریر شیئر کی ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ آئیے ہم آزادی کا جشن انسانی حقوق کو فروغ دے کر منائیں۔ یہی 1947 کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہمارا عملی اقدام ہوگا۔

جشن منائیں ہم ایک آزاد قوم ہیں

سپر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں قومی پرچم لہرا رہی ہیں جب کہ پس پردہ قومی ترانے کی دھن بج رہی ہے۔

اپنے پیغام میں نادیہ حسین نے کہا کہ آئیے اس حقیقت کا جشن منائیں کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ملک اس وقت انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اسے اوج کمال تک پہنچانے کے لیے اپنی پوری توانائی کی ضرورت ہے۔

جان جان پاکستان

فلم اسٹار اور ماڈل ثنا فخر نے اپنی تصویر کے ساتھ معروف ملی نغمے دل دل پاکستان جان جان پاکستان تحریر کیا ہے۔

independence day

14 august

14th august

Tabool ads will show in this div