پاکستانی کی مہنگی ترین فلم کا ٹریلر جاری

فلم برس 13 اکتوبر کو ریلیز کی جارہی ہے

ڈرامہ، ایکشن اور رومانس سے بھرپور پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔

طویل عرصے سے پاکستانی فلم شائقین کو دی لیجنڈ آف مولا جٹ کاانتظار تھا ۔ فلم 13 اکتوبر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم میں بڑے سیٹس اور گرافکس کا نہایت مہارت سے استعمال کیا گیا ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی مہنگی ترین فلم ہے جس کا بجٹ لگ بھگ تیس سے35 کروڑ روپے کے درمیان بتایا جا رہا ہے۔

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ہمسفر سے شہرت پانے والی آن اسکرین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کو ان کے مداح اب جلد ہی بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

“دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی ہدایت کاری میگا ہٹ فلم ‘وار’ کے خالق بلال لاشاری نے دی ہے۔

Mahira Khan

Pakistani cinema

FAWAD KHAN

The Legend of Maula Jatt

Tabool ads will show in this div