پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے بعد خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیوز وائرل

راستہ ہونے کے باوجود خواتین کو جان بوجھ کر تنگ کیا گیا

تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے بعد خواتین کو حسب روایت تنگ کیا گیا اور ان کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔

گزشتہ رات لاہور ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے بعد مرد شرکا نے ایک بار اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خواتیں کے ساتھ ناصرف بدتمیزی کی بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

سماء کو موصول ہونے والی فوٹیجز میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ راستہ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنان کے خواتین کو جان بوجھ کر جگہ نہ دی، اور خواتین کو مجبوراً مردوں کے ساتھ جڑ کر گزرنا پڑا، اور پھر مرد کارکنان نے انہیں زبردستی ہراساں کیا۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کو راستہ دئنے کی بجائے تحریک انصاف کے کارکن ان کو دھکے دیتے ہیں، دھکوں اور راستے روکنے پر خواتین چیخ وپکار کرتی رہیں، لیکن مرد کارکنان ان کا مذاق بناتے ہوئے آوازیں کستے دکھائی دیئے۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اسٹیڈیم کے ایک گیٹ کے باہر خواتین جب کہ دوسری جانب مرد ہیں، اور مرد کارکنان خواتین کو تنگ کررہے ہیں، جس پر خواتین خود کو بچانے کے لئے گیٹ پرچڑھ جاتی ہیں۔

خواتین کوہراساں کرنےکے باوجودپولیس خاموش تماشائی بنی رہی، جب کہ تحریک انصاف کے چئیرمين عمران خان خود بھی اور ان کے کارکنان میڈیا کو بھی ہراساں کرتے رہے۔

H.A.Afzal Aug 17, 2022 09:54am
یہ ہی وہ عوامل ہیں کہ اب کسی پارک سیر گاہ یا عوامی جوڑ میں ٹین ایج لڑکوں اور عورتوں کی عزت محفوظ نہیں ۔جان بوجھ کر جسمانی رگڑاؤ سے اذیت ناک ہراساں کیا جاتا ہے ۔جو اس سیاسی جماعت کا طرہ امتیاز ہے ۔ اس سےجلسوں کے ہجوم میں اصافہ ہوتا ہے
Tabool ads will show in this div