دیر میں بارودی مواد کا دھماکا، 2 فوجی جوان شہید

ہر قیمت پر دشمن کے عزائم خاک میں ملادینگے

خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں دھماکے سے 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خیبر پختونخوا میں دیر کے علاقے باروال میں دھماکے سے 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

شہدا کی شناخت سپاہی ساجد علی اور عدنان کے ناموں سے کی گئی ہے، جن کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔ دھماکے میں دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے جن میں ایک سماجی کارکن بھی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہکار قدرتی چشمے سے پانی سپلائی کرنے والے کنکشن کی مرمت کے کام میں مصروف تھے کہ ان کے قریب دھماکا ہوا۔

دھماکے پر آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاک افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہم ہر قیمت پر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دینگے۔

بعد ازاں دیر دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ دیر اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز بالامبٹ میں ادا کی گئی، جس کے بعد جسد خاکی کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div