14 اگست کی مناسبت سے شائستہ لودھی کا عوام کو مشورہ

اگر ہم چھوٹی چیزیں تبدیل کرلیں تو بڑی تبدیلی بھی آجائے گی، شائستہ لودھی

مارننگ شو اینکر اور اداکارہ شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم چھوٹے چھوٹے کام کرنا شروع کریں تو بڑے کام بھی ہوہی جائیں گے۔

شائستہ لودھی نے انسٹاگرام پر اپنی وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم سالگرہ اور دیگر خاص مواقع پر یہ سوچتے ہیں کہ ہمیں ہمارے پیارے کیا تحفہ دیں گے۔ آپ نے 14 اگست کو پاکستان کو کیا دینے کا سوچا ہے؟ 14 اگست کے موقع پر ہم بڑی بڑی باتیں اور دعوے کرتے ہیں، اگر ہم بہت ہی چھوٹے چھوٹے کاموں اور زندگی گزارنے کے انداز میں تھوڑی سی تبدیلی کرلیں تو اس سے بڑی اچھی بات کوئی نہیں ہوگی۔

شائستہ لودھی نے کہا کہ اگر ہم اپنی گلی محلے میں پھرنے والے جانوروں کا خیال کرلیں، گاڑی میں بیٹھ کر باہر کچرا نہ پھینکیں، اگر ہم باہر پڑے کچرے کو سمیٹ لیں تو آپ کے بچے اور دوسرے لوگ بھی اس عادت کو اپنائیں گے۔

اینکر پرسن نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں پودے بھی لگانے چاہئیں، کراچی کے موسم کو دیکھیے، بلوچستان میں آنے والے سیلاب کو دیکھیے، اس وقت ہمیں ماحول پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پودا نہیں لگاتے تو کم ازکم اپنے گھر اور محلوں میں لگے درختوں کو سوکھنے نہ دیں، اگر ہم 2، 3 یا 4 چیزیں تبدیل کرلیں تو بڑی تبدیلی بھی آجائے گی۔ چلیے چھوٹے چھوٹے کاموں سے شروع کرتے ہیں۔

independence day

14 august

shaista lodhi

14 th August

Tabool ads will show in this div