عظیم قوم کوآزادی کی ڈائمنڈجوبلی مبارک ہو،ڈی جی آئی ایس پی آر

عزم عالی شان - شاد رہے پاکستان

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر عسکری ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) ( ISPR ) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ “پاکستان زندہ باد “۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار کا اپنی ٹویٹ میں لکھنا تھا کہ عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان۔ انہوں نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ عظیم قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو۔ پاک فوج کی قوم کو یوم آزادی کے جشن کی مبارک باد۔

دوسری جانب جنرل ہیڈکواٹرز ( جی ایچ کیو ) میں یوم آزادی کی مناسبت سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پچھترویں جشن آزادی پر جی ایچ کیو راولپنڈی اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس دوران ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

DG ISPR

14 august

14th august

Tabool ads will show in this div