75 ویں جشن آزادی پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی

میجر جنرل شہباز خان مہمان خصوصی تھے

لاہور ( Lahore ) میں پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر مزار علامہ ( Mazar-e- Iqbal ) اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان آرمی کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لئے۔ مزار اقبال پر پنجاب رینجرز کی جگہ پاکستان آرمی کے دستے نے ذمہ داری سنبھال لیں۔ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل شہباز خان تھے۔

میجر جنرل شہباز خان نے گارڈز کی تبدیلی کے عمل کا معائنہ کیا اور مزار اقبال پر چادر چڑھائی۔ میجر جنرل شہباز خان نے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

پاکستان آرمی کے جوانون کی جانب سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو سلامی دی گئی۔ مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

لاہور

Pakistan Army

independence day

14 august

14th august

Mazar-e-Iqbal

Tabool ads will show in this div