مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے

کراچی ( Karachi ) میں مزار قائد ( Mazar-e-Quaid ) پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

75ویں یوم آزادی اور 14 اگست کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی ( Pakistan Naval Academy ) کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اعزازی گارڈ پاکستان نیوی اکیڈمی کے کیڈٹس اور سیلرز کے دستوں پر مشتمل ہیں۔ دستوں کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر لیفٹیننٹ کمانڈر سید محمد داؤد نے پرڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دیئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں خواتین کیڈیس نے بھی سنبھالیں۔ پاکستان نیول اکیڈمی کی 2خواتین کیڈٹس اعزاز گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالے والوں میں شامل ہیں۔

کراچی

independence day

mazar-e-quaid

14 august

14th august

Pakistan Naval Academy

Tabool ads will show in this div