چودہ اگست 1947ء کو پاکستان کی آزادی کا اعلان سنیے
پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس لاہور سے اردو اور انگریزی میں اعلان کیا گیا
سال 1947ء کو 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ریڈیو پاکستان لاہور کی جانب سے انگریزی اور اردو میں برصغیر میں ایک نئی ریاست کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
یہ اعلان برصغیر کے باسیوں کے لیے آزادی کی آواز اور ایک نئی حقیقت لے کر آیا، ساتھ ہی لاکھوں لوگوں کی قسمت کا بھی تعین کردیا۔
جیسا کہ پاکستان اپنی ڈائمنڈ جوبلی 75 سال منانے کیلئے تیار ہے، آئیے ان تاریخی اعلانات کو سننے کیلئے گھڑی کو پلٹا دیں۔
یہ اعلان انڈین براڈ کاسٹنگ سروس پر کیا گیا۔ انگریزی میں اعلان ظہور آذر نے کیا۔
‘آدھی رات کے 12 بجے، پاکستان کی خود مختار ریاست وجود میں آگئی، یہ ہے پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس’’۔
پاکستان کی آزادی کا اردو میں اعلان مصطفیٰ علی ہمدانی نے کیا۔
پاکستان
independence day
14 august
14th august
ahmad hussain
Aug 14, 2022 07:33am