پاکستانی قوم آزادی کا جشن کیسے مناتی ہے؟ خوبصورت تصاویر
ملک میں بھر پاکستان کا 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، ہر طرف سبز ہلالی قومی پرچموں کی بہار ہے، عمارتوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے، بچے بڑے سب ہی مختلف انداز میں وطن سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ مختلف شہروں میں جشن آزادی کے حوالے سے کیا سرگرمیاں کی جارہی ہیں ااسکی تصویر جھلکیناں پیش خدمت ہیں۔
اسلام آباد میں OGDCL کی عمارت پر خوبصورت چراغاں کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ایک شاہراہ پر کی گئی سجاوٹ۔
اسلام آباد: زرعی ترقیاتی بینک کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
اسلام آباد: فیصل مسجد کے قریب قومی پرچموں کی بہار۔
اسلام آباد: سڑک کنارے قومی پپرچم اور بیجز کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔
کراچی: پیپر مارکیٹ میں شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کررہی ہے۔
جشن آزادی کے موقع پر ایک شہری باجے فروخت کررہا ہے۔
درزی قومی پرچم کو پیکو کرنے میں مصروف ہیں۔
لاہور: لڑکیوں نے قومی پرچم کے رنگوں والے ماسک پہن رکھے ہیں۔
خواتین اور بچے ایک اسٹال سے بیجز کی خریداری کررہے ہیں۔
کوئٹہ: نوجوان قومی رہنماؤں کے پورٹریٹ کیساتھ تصاویر بنا رہے ہیں۔
لاہور: بھٹہ مزدور بچے آزادی کا جشن منارہے ہیں۔
لاہور: اسکول کی بچی اپنے چہرے پر پرچم بنوا رہی ہے۔
لاہور: اسکول کی تقریب میں بچے قومی پرچم تھامے شریک ہیں۔
لاہور: نوجوان ایک بڑا قومی پرچم تھامے کھڑے ہیں۔
راولپنڈی: ایک دکاندار اسٹال پر بیجز اور جھنڈے فروخت کررہا ہے۔
چاغی: ایک عمارت پر چراغاں کا خوبصورت منظر۔
کوئٹہ: موٹر سائیکل سوار شہری بچوں کو جھنڈے اور بیجز دلوا رہا ہے۔
اسکول کی طالبات نے قومی ثقافتی لباس پہن رکھے ہیں۔
لاہور: بچہ ایک اسٹال سے قومی پرچم خرید رہا ہے۔