رحیم یار خان: ٹرالر کوچ پر الٹنے سے 13 افراد جاں بحق

واقعے میں زخمی 5 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا

رحیم یارخان کے قصبے فیروزہ میں بارش کے دوران چینی سے بھرا ٹرالر مسافر کوچ پر الٹ گیا، واقعے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے شاہی روڈ فیروزہ اڈہ پر حادثہ پیش آیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کی خرابی کے باعث سڑک پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

مسافر کوچ میں سوار تمام افراد ٹریلر کے نیچے دب گئے تھے، کوچ میں سوار مسافروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بارش کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

BUS ACCIDENT

Rahimyar Khan

Tabool ads will show in this div