سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا نوجوان “ہادی مطر” کون ہے؟

24 سالہ ہادی مطر کا تعلق شیعہ فرقے سے ہے

نیویارک پولیس نے شاتم رسول سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کی شناخت ظاہر کردی ہے جس کے مطابق حملہ آور کا نام ہادی مطر ہے۔

ہادی مطر کون ہے؟

امریکی میڈیا کے مطابق Hadi Matar کی عمر 24 سال ہے اور وہ کیلیفورنیا میں پیدا ہوا تاہم حال ہی میں نیوجرسی منتقل ہوا تھا، اس کے گھر کا آخری پتہ نیوجرسی کے شہر برگن کے علاقے فائرویو میں ہے۔

ایف بی آئی کی تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کے بعد ہادی مطر کے گھر چھاپہ مار کر تلاشی لی جہاں انہیں ملزم کے گھر سے مقتول ایرانی کمانڈر Qasim Sulemani اور ایک شیعہ عالم دین کی تصاویر ملی ہیں، نیوریارک پولیس کے مطابق ہادی مطر کے پاس ایک جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود تھا۔

ہادی مطر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق شیعہ فرقے سے ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب سے متاثر تھا تاہم اسکے براہ راست روابط سے متعلق ثبوت نہیں ملے۔

امریکی پولیس نے استعمال ہونے والے ہتھیار کی وضاحت نہیں کی، ہادی مطر کے گھر کو حکام نے سیل کردیا ہے، پولیس نے کہا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کرینگے کہ ملزم نے سلمان رشدی پر حملہ کیوں کیا؟۔

SALMAN RUSHDIE

Tabool ads will show in this div