نازیہ حسن کے فلمی گیتوں پر اک نظر

کوئین آف ساوتھ ایشن پاپ کہلائے جانے والی نازیہ حسن کی آواز میں گائے جانے والے فلمی گیت بھی بہت مقبول ہوئے

نازیہ حسن نے اپنے فنی سفر کا آغاز ہی بھارتی فلم قربانی کے لئے گائے گئے گانے آپ جیسا کوئی سے کیا

اسی اور نوے کی دہائی میں پاکستانی پاپ میوزک کو دنیا میں اجاگر کرنے والی گلوکارہ نازیہ حسن نے نا صرف میوزک المبز کے لئے گیت گائے ۔ بلکہ انہوں بےشمار فلمی گیتوں میں بھی اپنی آواز میں گانے گائے ۔

قربانی 1980

بھارتی فلم قربانی کا مقبول ترین گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ، اس فلمی گانے نے برصغیر پاک و ہند میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔ یہ گانا نازیہ حسن کا ڈیبیو تھا ۔ اس گانے کو آیٹم سانگ میں بھی شمار کیا جاتا ہے ۔ جس میں اسی کی دہائی کی بھارت کی مقبول ترین بھارتی اداکارہ زینت امان نے پرفارم کیا ۔ اس گانے میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی فی میل پلے بیک سنگر کو فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا

اسٹار فلم

قربانی فلم کے گانے آپ جیسا کوئی کی مقبولیت کے بعد بندو نے بھارتی فلم اسٹار میں نازیہ اور زوہیب حسن کو فلم میں اداکاری کی بھی آفر کی ، لیکن نازیہ اور زوہیب نے ایکٹنگ کے بجائے گلوکاری میں ہی دلچسپی ظاہر کی ۔ اس تمام میوزیکل ٹریکرز نازیہ اور زوہیب کی آواز میں گائے گئے

دل والا

1986 کی بھارتی فلم دل والا میں نازیہ اور زوہیب حسن نے فلم والا میں ایک پارٹی سانگ میں اپنی آواز میں گایا۔ فلم میں اس گانے میں متھن چکربرتی اور مینکاشی نے ڈانس پرفارم کیا

الزام

1986 میں بھارتی فلم الزام کے ایک ڈانس سانگ میں بھی نازیہ حسن نے اپنے بھائی کے ہمراہ اپنی آوا۰ز کا جادو جگایا ۔ گانا میں آیا تیرے لیے گوندا اور نیلم پر فلمایا گیا

میں بلوان

1986 میں ہی بھارتی فلم میں بلوان کے دوفلمی گیتوں میں نازیہ حسن نے گانے گائے ۔ اس فلم کا میوزک بپی لہری نے ترتیب دیا فلم کے دونوں گانوں میں نازیہ کے ساتھ ان کے بھائی زوہیب کے برعکس کشور کمار نے ان کا ساتھ دیا اور ان دونوں گانوں میں کشور کمار اور نازیہ حسن کی آوازیں شامل کی گئی

شیلا

انیس سو ستاسی کی بھارتی فلم شیلا او مائی شیلا کے ٹائیٹل سانگ میں بھی نازیہ اور زوہیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا

سایہ

انیس سو نواسی کی بھارتی فلم سایہ کے ایک فلمی گیت آپ آئے تو شکریہ ، دل میں آئے تو شکریہ میں نازیہ اور حسن کی آواز پلے بیک سنگنگ کی

اسٹوڈنٹ آف دی ائیر

نازیہ حسن کے انتقال کے بارہ برس بعد ان کے البم ڈسکو دیوانے کا ٹائیٹل سانگ کو کرن جوہر کی فلم میں لیا گیا ۔ اس فلم میں بھارتی اداکاروں عالیہ بھٹ ، وررن دھون اور سدھاتھ ملہوترا نے اپنے فلمی کیئر کا آغاز کیا

مس لولی

دو ہزار بارہ میں ہی نازیہ کے انتقال کے بعد ان کے البم ینگ ترنگ سے لیا گیا گانا ڈم ڈم ڈی ڈی بھارتی فلم مس لولی کا حصہ بنا یا گیا ۔ اس فلم میں نواز دین صدیقی نے مرکزی کردار اداکیا

Bollywood

Nazia Hassan

pop music

Zoheb Hassan

playback singer

Tabool ads will show in this div