سونا ہوا مزید 500 روپے فی تولہ سستا

رواں ہفتے سونے کے بھاؤ میں 5000 روپے فی تولہ کمی ہوچکی ہے

سونے کے داموں میں 500 روپے فی تولہ مزید کمی دیکھی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے داموں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے اور سونے کی فی اونس قیمت ایک مرتبہ پھر 1800 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

ہفتے کے روز انٹر نیشنل بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر مزید مہنگا ہوکر 1802 ڈالر کا ہوگیا۔

مقامی صرافہ بازاروں میں سونا 500 اور 429 روپے سستا ہوکر بالترتیب ایک لاکھ 38 ہزار 500 روپے فی تولہ اور ایک لاکھ 18 ہزار 741 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کے نرخ 1560 روپے فی تولہ اور 1337.44 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں رواں کاروباری ہفتے سونے کے بھاؤ میں 5000 روپے فی تولہ کمی ہوچکی ہے۔

Gold Price

Gold rates

Tabool ads will show in this div