قاسم سوری نے فارن فنڈنگ کیس میں جاری نوٹس چیلنج کردیئے

پی ٹی آئی کو کوئی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی، ہم نے سیاسی بنیادوں پر فنڈ ریزنگ کی، قاسم سوری

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ایف آئی اے کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس میں جاری نوٹسز کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم سوری نے بتایا کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2011 سے 2013 کے درمیان پی ٹی آئی کے مرکزی اکاؤنٹ سے صوبائی اکاؤنٹ میں پیسے صوبائی دفتر کے کرائے اور ملازمین کی تنخواہوں کے لئے ٹرانسفر ہوئے، اکاؤنٹ میں موجود رقم کا فارن فنڈنگ سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی ایف آئی اے کو اکاؤنٹس کی تحقیقات کا اختیار ہے۔

قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی ہم نے سیاسی بنیادوں پر فنڈ ریزنگ کی ، اب تک چالیس ہزار افراد کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کو دے چکے ہیں۔

قاسم سوری نے کہا کہ شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں اسے قانونی طریقے سے غلط کہا جا سکتا ہے لیکن تشدد کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی ۔

سابق ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ہم کسی سے پوچھ کر نہیں پاکستانی عوام کے مفاد میں روس گئے تھے ، ہم نے پنجاب میں کسی کے گھر میں چھاپے نہیں مارے بلکہ پہلے نوٹسز کئے ہیں، ماڈل ٹاؤن کیسز کو بھی کھولا جائے گا۔

Foreign Funding Case

QASIM SURI

PTI FOREIGN FUNDING CASE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div