پاکستان کے75 برس ۔۔۔ 75 دلچسپ باتیں (حصہ سوم)

کچھ ایسی باتیں جو ہمارے وطن کو دوسروں سے ممتاز بنادیتی ہیں

رواں برس پاکستان اپنا 75واں جشن آزادی منارہا ہے، وطن عزیز آج انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ہر شخص مہنگائی، معاشی بدحالی اور بدامنی جیسے مسائل سے دوچار ہے لیکن کچھ ایسی باتیں بھی ہیں جو ہمارے وطن کو دوسروں سے ممتاز بنادیتی ہیں۔ ایسی ہی چند باتوں کو ہم ہر پاکستانی کے ذہنوں میں تازہ کرنے کے لئے سامنے لارہے ہیں۔

سہیل عباس

پاکستان ہاکی کی تاریخ سہیل عباس کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ سہیل عباس نے 311 میچوں میں 348 گول اسکور کئے۔ان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنےوالے کھلاڑی کے طور پر ہوتا ہے۔

پنالٹی کارنر لگانے میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ سہیل عباس نے پاکستان کو تن تنہا کئی میچوں میں کامیابیاں دلوائیں۔

کرکٹ کی محمد فیملی

پاکستان کرکٹ میں محمد فیملی کو انفرادی حیثیت حاصل ہے۔ اس خاندان نے پاکستان کو 4 ٹیسٹ کرکٹر اور 2 فرسٹ کلاس کرکٹر دئیے۔

حنیف محمد،مشتاق محمد اور صادق محمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ حنیف محمد کے بیٹے شعیب محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں۔

حنیف محمد کے بڑے بھائی رئیس محمد اور شعیب محمد کے بیٹے شہزر محمد فرسٹ کلاس کرکٹ رہ چکے ہیں۔

اسنوکر میں پاکستان کی وجہ شہرت

سال 1994 میں محمد یوسف نے انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ اور سال 2006 میں انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن ورلڈ ماسٹرز چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کی۔

سال 2012 اور 2019 میں محمد آصف نے انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ کا فائنل جیتا تھا۔

ٹیلی ویژن کا آغاز

پاکستان میں نومبر 1964 سے ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز ہوا۔ سال 2000 کےبعد، پاکستان میں پرائیوٹ ٹیلی ویژن چینلز کا دور آیا۔ اس دوران اردو زبان اور کئی علاقائی زبانوں میں ٹی وی چینلز کا آغاز ہوا اور میڈیا نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا۔

قراقرم ہائی وے

خیبرپختونخوا میں قراقرم ہائےوے کو دنیا کا 8واں عجوبہ بھی کہا جاتا ہے۔اس سڑک کو 1966 میں تعمیر کیا گیا اور اس کی لمبائی 1300 کلومیٹر ہے۔ حسن ابدال سے شروع ہونے والی یہ سڑک خنجراب پاس ہوتی ہوئی چین میں داخل ہوتی ہے۔

چھانگا مانگا

پنجاب میں چھانگا مانگا کا جنگل دنیا بھرمیں مشہورہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا جنگل ہے جس کو انسانوں نے خود اگایا ہے۔

سیالکوٹ کی فٹبال انڈسٹری

سیالکوٹ میں تیار ہونے والی فٹبال دنیا بھر میں مقبول ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا میں بھیجی جانے والی 50 فیصد سے زائد فٹ بالز سیالکوٹ میں تیار ہوتی ہیں۔

دنیا کا کم عمر ترین سول جج

محمد الیاس نے 1952 میں صرف 20 سال 9 ماہ کی عمر میں سول جج کا امتحان پاس کیا تھا۔ وہ اس امتحان میں ٹاپ پوزیشن پررہے ۔ ان کا شمار دنیا کے کم عمر ترین سول جج کےطور پر ہوتا ہے۔

شطرنج کا ریکارڈ

مہر گل نے 12 برس کی عمر میں صرف 45 سکینڈز میں شطرنج کی بساط تیار کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

راکٹ پروگرام

پاکستان نے 1962 سے ویدر راکٹ پروگرام شروع کیا۔ یہ ایشیا کا سب سے پہلا ویدر راکٹ تھا۔

ایک گاڑی میں سب سے زیادہ لڑکیوں کا ریکارڈ

کراچی میں چھوٹی سے گاڑی میں 19 لڑکیوں نے ایک ساتھ بیٹھ کرعالمی ریکارڈقائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 18 افراد نے آسٹریلیا میں بنایا تھا۔

سب سے بڑے کرتے کا ریکارڈ

دنیا میں سب سے بڑا کرتا بنانے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے۔ یہ کرتا 101 فٹ بلند تھا۔ اس کی آستین 57 فٹ طویل اور15 فٹ چوڑی تھیں۔ اس کرتے کا وزن 800 کلو تھا اور میں دس کلو کے 4 بٹن لگائے گئے تھے۔

سب سے بڑے جھنڈا

پاکستان نے انسانی مدد سے سب سے بڑا جھنڈا بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ 15 فروری 2014 کو29040 افراد نے اس جھنڈے کو بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

کم وقت میں چپاتی بنانے کا ریکارڈ

محمد منشا نے 14.98 سیکنڈز میں 3 چپاتیاں بناکر گینز ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوایا تھا۔

ٹی 20 سیریز کا ریکارڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم وہ واحد ٹیم نے جس نے 9 مسلسل ٹی 20 سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

گوادر

بلوچستان میں گوادر سی پورٹ کا شمار دنیا میں گرم پانیوں کی سب سے گہری بندرگاہوں میں ہوتا ہے۔

پاکستان کا پہلا مکینیکل دل

کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو وسکیولر ڈیزیز میں 62 سالہ خاتون کے سینے میں ملک کا پہلا مکینیکل دل نصب کیا گیا۔ جولائی 2018 میں پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا دل کا آپریشن تھا۔

کان سے وزن اٹھانے کا ریکارڈ

پاکستان کے ظفرگل نے اپنے سیدھے کان سے 65 کلو وزن اٹھا کر گینز ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوایا۔

پیروڈیک ٹیبل کا ریکارڈ

زیڈان حامد نے سب سے کم وقت،5 منٹ 41 سیکنڈز میں پیروڈیک ٹیبل تیار کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا تھا۔

ٹاورآف ہینوئی کا ریکارڈ

لبابہ وہاج نے ایک منٹ 13 سیکنڈز میں میتھس کا پزل حل کرکے گینزورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔

پِتے کی سرجری کا ریکارڈ

ڈاکٹرنعیم تاج نے ایک سینٹی میٹر کٹ لگاکر پتے کی سرجری انتہائی مختصر سوراخ سے کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

سلطان راہی کا ریکارڈ

فلم اسٹار سلطان راہی نے اردو اور پنجابی زبان کی 700 سے زائد فلموں میں کام کرکے گینزورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروایا۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر منفرد اعزاز

پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر 42 برس کی عمر میں سنچری اسکور کرکے اس گراؤنڈ پر معمر ترین سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی کے طور پر نام درج کروالیا۔

independence day

14 august

14th august

75th independence day

Tabool ads will show in this div