سرفراز احمد نصابی کتاب میں شامل ہونے پر خوشی سے سرشار

رول ماڈل کے طور پر ہم بچوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے بارے میں ایک چیپٹر اب سندھ کی نصابی کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی چوتھی جماعت کی اردو کی نصابی کتاب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

نصابی کتاب میں ایک سبق سرفراز احمد کے حوالے سے بھی ہے ، جس میں ان کی زندگی اور پاکستان کے لئے ان کی خدمات کا ذکر ہے۔

سرفراز احمد نے تصویروں کے ساتھ سندھ حکومت اور سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ رول ماڈل کے طور پر ہم بچوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں ان کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔

سرفراز احمد آج کل قومی ٹیم سے باہر ہیں لیکن ان کی قیادت میں پاکستان نے پہلی مرتبہ کسی عالمی ایونٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کوشکست دے کر چیمپئینز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Tabool ads will show in this div