‘مثالیں ریاست مدینہ کی اور پروٹوکول بادشاہوں والا’

اقتدار کے نشہ جس کی لت عمران خان نیازی صاحب کو لگ گئی ہے، حنا پرویز بٹ کا ٹوئٹ

مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مثالیں ریاست مدینہ کی اور پروٹوکول بادشاہوں والا۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ لاہور میں ایک وی وی آئی پی پروٹوکول چل رہا ہے جو کہ مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہے۔ وڈیوز میں پنجاب پولیس کے اہلکار انتہائی چاک و چوبند ہوکر ڈیوٹی دے رہے ہیں جب کہ اطراف میں پی ٹی آئی کے کارکن بھی موجود ہیں۔

وڈیو کے ساتھ حنا پرویز بٹ نے لکھا ہے کہ یہ ہے اقتدار کا وہ نشہ جس کی لت عمران خان نیازی صاحب کو لگ گئی ہے، وفاق میں یہ عالیشان پروٹوکول کھونے کی وجہ سے ہی تو اب تک یہ رو رہے ہیں۔ مثالیں ریاست مدینہ کی اور پروٹوکول بادشاہوں والا۔

حنا پرویز بٹ نے ایک اور وڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ایک شخص نے مبینہ طور پر قومی پرچم ہٹا دیا۔جبکہ پی ٹی آئی کا جھنڈا اونچی جگہ پر برقرار ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ منظر دیکھنے کے بعد اپنے غصے پر قابو پانا مشکل ہوگیا، یہ بے شرم لوگ خود کو پاکستان اور اس کے پرچم سے بھی زیادہ ترجیح دیتے ہیں، خدارا اپنا علاج کراؤ۔

رکن اسمبلی نے اس کے ساتھ کہا کہ فتنہ خان کان کھول کر سن لے کہ پاکستان میں اگر بلند رہے گا تو صرف پاکستان کا پرچم سربلند رہے گا۔

Tabool ads will show in this div