بشریٰ اقبال نے کسے بچھو کہا؟

کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، بشریٰ اقبال

مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر اپنے سابق مرحوم شوہر عامر لیاقت حسین کی ان کے بچوں دعائے عامر اور احمد عامر کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں ہیں۔

اس کے ساتھ ہی بشریٰ اقبال نے لکھا ہے کہ کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، جو انسانوں کی خوشیوں کو ڈنک مار کر چھوڑ دیتے ہیں۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا ہے کہ ان 3 انسانوں کی خوشی کو بھی بچھو کھا گئے۔

عامر لیاقت اور بشریٰ اقبال کے 2 بچے ہیں، عامر لیاقت کی دوسری شادی کے بعد بشریٰ اقبال کی طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں سیدہ طوبیٰ نے بھی عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی جس کے بعد انہوں نے دانیہ نامی خاتون سے تیسری شادی کی تھی۔

چند ہی ماہ بعد دانیہ اور عامر لیاقت کے درمیان ناچاقی ہوگئی تھی، دانیہ نے پنجاب کی عدالت میں خلع کی درخواست دی تھی۔

بعد ازاں عامر لیقات کی چند نازیبا وڈیوز سامنے آئی تھیں جس کے بارے میں مبینہ طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ وہ وڈیوز دانیہ نے ہی کسی تیسرے شخص کو فراہم کی تھیں۔

وڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد عامر لیاقت نے بیرون ملک جانے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ انتقال کرگئے تھے۔

دانیہ اور بشریٰ آمنے سامنے

چند روز قبل ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے کہا تھا کہ شرعی طور پر دانیہ شاہ کو خلع ہوچکی ہے، دانیہ شاہ اب عامر لیاقت کی بیوہ نہیں۔ ذاتی ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا، ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ سے عامر لیاقت ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔

بشریٰ اقبال کے جواب میں دانیہ نے کہا تھا کہ شریٰ اقبال میری طلاق سے متعلق بات کرنے سے قبل اپنے اندر جھاکیں، آپ کا کوئی حق نہیں کہ آپ اس معاملے پر بات کریں۔

Tabool ads will show in this div