1ہفتےمیں سونےکے2تمغے،ارشدندیم کوایتھلیٹکس فیڈریشن کی مبارکباد

ارشدندیم نے88.55 میٹرتھروکرکےگولڈ میڈل اپنے نام کیا

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کردیا۔

صدرایتھلیٹکس فیڈریشن میجرجنرل(ر)محمداکرم ساہی نے ارشد ندیم کو اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پرمبارک باد پیش کی۔

صوبائی وزیرکھیل ملک تیمورمسعودنےارشد ندیم کو کامیابی پرمبارک باد دی۔ ملک تیمور مسعود نےایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدرمیجرجنرل(ر)محمد اکرم ساہی کوبھی مبارک باد دی۔

اسٹارایتھلیٹ ارشدندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں جیولن کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ارشد ندیم نے 88.55 میٹرتھروکرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

فائنل مقابلے میں پہلی کوشش میں ارشد ندیم نے 79.40 میٹر دور جیولن پھینکا۔ دوسری کوشش میں وہ 88.55 میٹر دور جیولن پھینکنے میں کامیاب رہے۔ تیسری کوشش میں انھوں نے 75.50 میٹر دور جیولن پھینکا۔ چوتھی اور پانچویں کوشش میں ارشد بالترتیب 82.40 میٹر اور83.33 میٹر دور جیولن پھینکنے میں کامیاب رہے۔

ارشد ندیم نے ایک ہفتے میں دو گولڈ میڈل جیت کر اپنی صلاحیتوں کالوہا منوالیا ہے۔

Arshad Nadeem

JAVELIN THROW

Tabool ads will show in this div