اداکارہ عروہ حسین پیمرا قوانین پر برس پڑیں

حساس موضوعات پر ڈرامہ بناو تو پیمرا کے 36 نوٹسز آجاتے ہیں

اداکارہ عروہ حسین اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میںپیمرا کے قوانین سے سخت ناراض نظر آئیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ کوئی مرد جتنی مار پیٹ کر لے اس کے باوجود بھی وہ ہیرو کہلایا جاتا ہے

عروہ حسین نے کہا کہ ہم اپنے ڈراموں کے ذریعے نوجوان نسل کو کیا ایجوکیٹ کر رہے ہیں ؟ انہوں نے اپنے ڈرامے اڈاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کی جانب سے لیٹرز آجاتا ہے اس قسم کے موضوعات پر ڈرامہ بناتے ہوئے ۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ اب کوئی کیوں نوٹس نہیں لیتا کہ جب ایک ہیرو لڑکی کے بال نوچ کر اپنی محبت کا اقرار کرواتا ہے ۔ یا کوئی مرد ہراس کرئے تو آخر میں ہیروین اسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے ۔ جبکہ میاں بیوی کے درمیان محبت کے سینز دیکھانے پر نوٹسز آجاتے ہیں عروہ نے کہا کہ جو لڑکی کچھ نہیں بول رہی اسکو ہیروین بنا دیا اور کسی حد تک گھریلو تشدد ، مار پیٹ ، زیادتی یہاں تک کہ میریٹل ریپ کو بھی بے حد خوبصورت انداز میں پیش کیا جاتا ہے

اس انٹرویو کے ردعمل پر ٹی وی میزبان متھیرا نے عروہ کی تعریف کی

Pakistani drama

Urwa Hocane

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div