تن سازفداحسین کوآفریدی فاؤنڈیشن سےبڑی رقم مل گئی

چیمپئن شپ یکم سے چار ستمبر تک کرغستان میں شیڈول

سابق کپتان شاہد آفریدی نے باصلاحیت کھلاڑیوں کی مدد کے لیے ایک اور اقدام کیا ہے۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے باڈی بلڈر فدا حسین کو 10 لاکھ روپے دے دیے۔

فدا حسین کو ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کےلیےفنڈز درکار تھے۔ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ یکم سے چار ستمبر تک کرغستان میں شیڈول ہے۔

فدا حسین نے فنڈز کی کمی پر ایونٹ میں شرکت مشکوک ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

فدا حسین مسٹرپاکستان، مسٹراولمپیا سمیت متعدد ٹائٹل جیت چکےہیں۔فدا حسین نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کا شکرگزارہوں اورقوم سے وعدہ ہے کہ ایونٹ میں گولڈ میڈل لے کرآؤں گا۔

Shahid Afridi

Fida Hussain

Tabool ads will show in this div