عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا

جمعہ کو نرخ 2.6 فیصد تک کم ہوگئے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو نرخ 2.6 فیصد کم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 97.44 ڈالر پر آگئی۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جس کے بعد سے نرخ 20 ڈالر فی بیرل تک گر چکے ہیں۔

crude oil price

Tabool ads will show in this div