حکومت کا میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے دوبارہ اجراء کا فیصلہ

اسکیم نظرثانی خصوصیات کے ساتھ شروع کی جارہی ہے، اسٹیٹ بینک

حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے دوبارہ اجراء کا فیصلہ کرلیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسکیم حکومتی منظوری سے نظر ثانی خصوصیات کے ساتھ شروع کی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کا دوبارہ اجراء اگست کے آخر تک ہوگا، حکومتی منظوری سے اسکیم نظرثانی خصوصیات کیساتھ شروع کی جارہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جن درخواست گزاروں کی قرض رقوم باقی ہیں، اُنہیں بقایا رقم دی جائے گی، ایسے افراد کو 31 اگست تک انتظار نہیں کرنا چاہئے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 500 ارب روپے مالیت کے قرضوں کی درخواستیں موصول ہوگئی ہیں، اُن میں سے 236 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جاچکی۔

جولائی میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر (ایم پی ایم جی) ہاوٴسنگ لون اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کم کریں، ہم ابھی بھی اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کیلئے اس کی تشکیل کے عمل میں ہیں، اس نظرثانی شدہ اسکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں غریب شہریوں کیلئے اپنا اور سستا گھر کیلئے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم متعارف کرائی گئی تھی۔

MERA PAKISTAN MERA GHAR

اعجاز مسیح 03405475511 Aug 15, 2022 11:15pm
پاکستان میں قرضہ لینا سب سے مشکل کام ہے کیا ہماری کیا مدد کر سکتے ہیں خبر آپ نے بہت اچھی دی ہے آپ کی دعائیں سے جلد شروع ہو جائے شکریہ سر
Tabool ads will show in this div