امریکا: سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ، اسپتال منتقل

سلمان رشدی نے پیغمر اسلام سے متعلق متنازع کتاب لکھی تھی

امریکا میں سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے، جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پیغمبر اسلام سے متعلق متنازع کتاب کی وجہ سے سلمان رشدی پر پہلے بھی حملے کئے گئے تھے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں اس وقت ہوا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سلمان رشدی کو خطاب کرنا تھا، وہ جیسے ہی اسٹیج پر آئے، ایک شخص نے ان پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے اسٹیج پر آکر سلمان رشدی اور انٹرویو لینے والے شخص پر چاقو سے حملہ کیا۔ بی بی سی کے مطابق سلمان رشدی کی گردن پر زخم آیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے فوری بعد سلمان رشدی کو وہاں سے لے جایا گیا جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سلمان رشدی کو طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

SALMAN RUSHDIE

Tabool ads will show in this div