پاک فوج کے ماتحت چلنے والے تمام کاروبار پر ٹیکس نافذ ہے،وزیرخزانہ
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ماتحت چلنے والے تمام کاروبار پرٹیکس نافذ ہے۔
ٹویٹر پیغام میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فوج کے ماتحت عسکری بینک اسی شرح پر ٹیکس ادا کرتا ہے جو نیشنل بینک سمیت دیگر بینکس ادا کرتے ہیں جبکہ فوجی فرٹیلائزر بھی دیگر فرٹیلائزر کمپنیوں کے برابر ٹیکس ادا کرتا ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں پر عائد فکسڈ ٹیکس کو ختم کردیا جائے گا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹیکس ڈھانچے میں دو غلطیاں کیں ہیں اسلئے اسے تبدیل کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس جائیداد پر ٹیکس لگانے کی صلاحیت کم ہے جسے ہم بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلیکشن کے معاملے پر اصلاحات جاری ہے اور رواں سال 27 ارب روپے جمع کریں گے جو پچھلے سال کے 6 ارب کے مقابلے میں 350 فیصد اضافہ ہوگا۔