ممنوعہ فنڈنگ کیس: PTI رکن سندھ اسمبلی سیماء ضیا ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئیں
تفتیشی ٹیم کی جانب سے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے چار بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں، نوٹس کے باوجود پی ٹی آئی ایم پی اے ڈاکٹر سیما ضیا FIA میں پیش نہیں ہوئیں۔
ایف آئی اے کراچی آفس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کیا گیا تھا، نوٹس کے باوجود رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء پیش نہیں ہوئیں۔
تفتیشی ٹیم انتظارکرتی رہی، سیماضیاء بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئیں، تفتیشی ٹیم کی جانب سے سیما ضیاء کو دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایف آئی اے نے کیس میں سابق گورنرعمران اسماعیل کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
PTI
Prohibited Party Funding Case
FIA FOREIGN FUNDING INVESTIGATION
تبولا
Tabool ads will show in this div