ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، رپورٹ

ہفتہ وارمہنگائی 0.08 فیصد کمی سے 37.69 فیصد پر آگئی

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار حساس پرائس انڈیکیٹر ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں دو ہفتے بعد مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی آگئی ہے۔ ہفتہ وارمہنگائی 0.08 فیصد کمی سے 37.69 فیصد پر آگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 9 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران 16 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق پیاز، چکن، گھی، چاول، کوکنگ آئل اور ایل پی جی سستی ہوئی جبکہ ٹماٹر، نمک، انڈے، دالیں ، لہسن چائے اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

inflation

Weekly Inflation Report

Tabool ads will show in this div