کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات، امداد کا اعلان

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے،ڈونلڈبلوم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سندھ میں حالیہ موسلادھار بارش سے ہونیوالے جانی ومالی نقصانات، تعلیم، صحت کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور میں یو ایس ایڈ منصوبے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 3ڈویژنز کے 8اضلاع حالیہ بارشوں سے بری طرح متاثرہوئے جبکہ 130 افراد جاں بحق اور422 زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈبلوم کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ انسانی امداد سندھ میں کمیونٹیزکی جلد بحالی کو پورا کریگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس بی ای پی کو سندھ کے متعدد اضلاع میں 106 اسکولوں کی تعمیر کا حکم دیا گیا ہے، ایس بی ای پی کی تعمیراتی پیشرفت 92 فیصد رہی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 84 اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل کر کے ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشنز کے حوالے کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان نے توانائی، معیشت، تعلیم اور صحت سمیت دیگر اہم مسائل پر 75 سال سے مل کر کام کیا ہے۔

cm sindh

US AMBASSADOR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div