آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی میں خطاب پاکستان کیلئے اعزاز ہے،وزیراعظم

وزیراعظم کا آرمی چیف کے برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی میں خطاب پرٹویٹ
Aug 12, 2022

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سے خطاب پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا خطاب نہ صرف مسلح افواج بلکہ پاکستان کیلئےاعزاز ہے۔ یہ پاک برطانیہ شراکت داری اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کا اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ آج رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے پاکستانی فوجی سربراہ ہیں جنھوں نے پریڈ میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دفاعی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات آنے والے وقت میں مزید مستحکم اور مضبوط ہونگے۔

ARMY CHIEF

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div