ارسلان خالد وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی مقرر

ارسلان خالد کو الاؤنسز اور سرکاری مراعات بھی دی جائیں گی
Aug 12, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ارسلان خالد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معاون خصوصی ہوں گے۔ ارسلان خالد کو تنخواہ، الاؤنسز اور سرکاری مراعات بھی دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ارسلان خالد تحریک انصاف دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں مخالفین کو غدار قرار دینے سے متعلق بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی کال ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

ارسلان خالد پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم میں آپریشنز ہیڈ بھی رہ چکے ہیں۔ مخالفین کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے کا الزام بھی ان پر عائد کیا جاتا رہا ہے۔

cm punjab

punjab government

DR. ARSLAN KHALID

Tabool ads will show in this div