نیپرا نے بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

صارفین پر 133 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

نیپرا نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ میں 9 روپے 90 پیسے کا اضافہ کردیا۔

بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ بجلی ایک ماہ کیلئے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) نے 9.91 روپے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا، جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پرہوگا، اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، جب کہ صارفین پر 133 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div
ahmad hussain Aug 13, 2022 08:44am

تبولا

Tabool ads will show in this div