قراقرم ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

اوچھار نالےہر قسم کی ٹریفک کيلئے بلاک

قراقرم ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

ترجمان این ایچ اے نے بتایا ہے کہ قراقرم ہائی وے اوچھار نالہ پر ہر قسم کی ٹریفک کيلئے بلاک ہے کیوں کہ عارضی کمپیکٹ 200 پل بہہ گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس مقام پر مٹی کا بہاؤ اب بھی جاری ہے اور اس مقام سے گزرنا ٹھیک نہیں ہے۔

قراقرم ہائی وے پر ٹریفک لنک کی بحالی کيلئے ٹیمیں سائٹ پر متحرک ہیں، داسو سے گلگت جانے والوں کو کاغان اور بابو سر پاس سے متبادل راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Karakoram Highway

Tabool ads will show in this div