فیصل آباد:بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کا مرض وبائی صورت اختیارکرگیا

بچوں میں خون کی کمی ہوجاتی ہے
Aug 12, 2022

فیصل آباد میں بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کا مرض وبا اختیار کرگیا۔ اسپتالوں میں 80 فیصد کیسز بڑھ گئے ہیں۔ کیڑوں کے باعث بچوں میں خون کی کمی کے مرض میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

فیصل آباد چلڈرن اسپتال میں بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ پیٹ میں کیڑوں کی وجہ سے بچوں میں خون کی کمی ہوجاتی ہے اور انھیں خون کی بوتلیں لگانی پڑتی ہیں۔

طبی ماہرین ماہرین کے مطابق پیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے بچوں میں اینیمیا کا مرض 10 فیصد تک بڑھ گیا ہے جس سے نہ صرف ذہنی صلاحیت مفلوج ہو رہی ہے بلکہ یہ زندگی بھر کے لیے خطرناک بھی ہے۔

پیڈیاٹرک گیسٹرو انٹرولوجسٹ اینڈ ہیپاٹالوجسٹ ڈاکٹر نگینہ شہزادی نے سماء سے بات کرتےہوئے بتایا کہ پیٹ کے کیڑے گندگی سے پیدا ہوتے ہیں۔آنتوں میں موجود ایک کیڑا خون چوستا اور مزید کیڑے پیدا کرتا یوں۔ ایسے بچےآئرن کی کمی کا شکار ہوکر خون کی الٹیاں کرتے ہیں۔

ڈاکٹرز نے صاف ستھرا اور گندگی سے پاک ماحول ہی پیٹ میں کیڑوں کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل قرار دیا ہے۔

Faisalabad

Deworming

Tabool ads will show in this div